لاہور(نیوذڈیسک)پنجاب حکومت کا مستحق شہریوں کو مفت سولرسسٹم فراہمی کا طریقہ کار وضع کرلیا۔حکومت پنجاب کے مطابق ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سولر سسٹم انسٹالیشن سمیت تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، بجلی چوری، میٹر ٹیمپرننگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔ اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروائیں ، 100یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹااین ٹی سی سی کو مہیا کیا جائے گا۔
این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی جائیں گی۔منصوبے پر عملدرآمدکیلئےمحکمہ توانائی کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری بھی مل گئی، منصوبے کو نئے مالی سال کا حصہ بنا کر یکم جولائی سے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

