Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟؟؟ تو یہ خبرضرور پڑھیں

اگر آپ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو بڑھانا چاہتے ہیں تو میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کا نیا فیچر گیم چینجر ثابت ہوگا۔انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کیو آر کوڈ کے ذریعے آپ کی پروفائل کو ڈسکور ایبل بنا دے گا۔یہ فیچر پروفائل کارڈز تیار کرے گا۔

یہ پروفائل کارڈز ڈبل سائیڈڈ ہوں گے جن میں سے ایک سائیڈ کو کیو آر کوڈ سے اسکین کرنا ممکن ہوگیا جبکہ دوسری سائیڈ میں آپ کا پروفائل ہینڈل، پروفائل فوٹو، بائیو اور آپ کی پسند کا گانا موجود ہوگا۔آپ پروفائل بیک گراؤنڈ کوسیلفی یا ایموجی سے کسٹمائز بھی کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر بنیادی طور پر آپ کے اکاؤنٹ کے ڈیجیٹل بزنس کارڈ کے طور پر کام کرے گا۔

اس سے صارفین کو اپنی پروفائلز کے فالوورز بڑھانے میں مدد ملے گی اور کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد پرسنل پروفائلز کو پروفیشنل پروفائلز کے طور پر پیش کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ صارفین کے لیے اپنی پروفائلز مختلف برانڈ سے شیئر کرنے کا آسان ذریعہ ثابت ہوگا۔

سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں