اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) زونل آفس پشاور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) سائبر کرائم ونگ پشاور کے تعاون سے حال ہی میں بہارکہو اسلام آباد اور شنکیاری، ضلع مانسہرہ میں ٹیلی کام فرنچائزز پر کامیاب چھاپے مارے۔ دونوں فرنچائزز دھوکے سے اورکزئی ایجنسی کے مختلف دیہاتوں سے پسماندہ خواتین کے فنگر پرنٹس حاصل کرکے سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث نکلیں.
اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں دوران چھاپے کے دوران 6 BVS ڈیوائسز، 8 ایکٹیویٹڈ سمز، 200 مشتبہ سمز، 2 کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کرلئے۔ ایف آئی اے ٹیم نے کئی اصلی شناختی کارڈز اور 6 موبائل فونز بھی برآمد کر لئے۔ تین افراد کو گرفتار کیا گیا، اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
شنکیاری چھاپے میں، 7 BVS ڈیوائسز، 1 ایکٹیویٹڈ سم، 300 مشتبہ سمز، اور BVS ڈیوائس، کئی اصلی شناختی کارڈز اور 3 موبائل فونز کے ساتھ ضبط کی گئیں۔ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
پی ٹی اے نے ابتدائی طور پر سیلز چینلز کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر ان غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔
خاتون ممبر پارلیمنٹ کا رقص کرکے انوکھا احتجاج، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل


