اسلام آباد (نیوزڈیسک )تحریک انصاف کے احتجاج کے خاتمے کےبعد انٹرنیٹ سروس آن ہوتے ہی ایک بار پھر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاون کردی،ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوتے ہی آن لائن کام بڑے پیمانے پر تعطل کاشکار، صارفین کوکروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا،
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے مقبول پلیٹ فارمز بالکل کام کرنا چھوڑ گئے ، یا کم رفتار میں ورک کررہے ہیں جس سے صارفین محدود رسائی سے مایوس ہونے لگے۔سست روی ہفتے کی رات سے شروع ہوئی اور پی ٹی سی ایل اور گوگل سمیت انٹرنیٹ سروسز پر اثرانداز ہو رہی ہے
،پاکستان کے کئی شہروں میں فون کے سگنل بھی معطل کردیئے، جس سے ذاتی مواصلات اور پیشہ ورانہ کاموں میں خلل پڑ رہا ہے۔صارفین کو خاص طور پر واٹس ایپ پر مواد ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جس میں بندش کی وجہ بتائی گئی ہے۔رکاوٹوں کے پیچھے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں، جس سے عوام کی مایوسی میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ملک کو انٹرنیٹ پر بھروسے کے جاری چیلنجز کا سامنا ہے۔
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا پلان تیار ، ایچ آر کمیٹی کا اجلاس طلب


