Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا پلان تیار ، ایچ آر کمیٹی کا اجلاس طلب

کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں ، پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کے سامنے آج تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔جس میں قومی ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا،

کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ بورڈآف ڈائریکٹرزکے سامنے رکھا جائے گا۔قومی ایئر لائن ملازمین کی تنخواہوں میں 2015 کے بعد اضافہ نہیں کیا گیا۔چند ہفتے قبل پی آئی اے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز سی بی اے کے صدر ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں جاری مشکل معاشی مسائل اور بے تحاشہ مہنگائی کی لہر کے باعث ملازمین شدید ذہنی تناؤ کے شکار ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ آٹھ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

معروف اداکارہ ماہ نور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو اپنا دل دے بیٹھیں

یہ بھی پڑھیں