Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

نیا فنانس ایکٹ نافذ، پرائز بانڈ ٹیکس کی شرح برقرار، 750 روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد: پرائز بانڈ ٹیکس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2026-27 کے فنانس ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یکم جولائی سے نافذ ہونے والے نئے فنانس ایکٹ کے تحت پرائز بانڈ کے انعامات پر پہلے سے نافذ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

نئے مالی سال میں بھی پرائز بانڈ جیتنے والے فائلرز کی انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کی انعامی رقم پر 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔

دوسری جانب 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہوگا، جو ایک خوش نصیب کے نام نکلے گا، جبکہ تین افراد کو 5،5 لاکھ روپے کا دوسرا انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ متعدد کامیاب شرکا 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے مستحق قرار پائیں گے۔

پرائز بانڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں سرمایہ کار اپنی اصل رقم محفوظ رکھتے ہوئے ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔

اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت 100، 200، 750، 1,500، 7,500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں