اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ کے باعث دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ، ماضی میں سالوں کا سفر مہینوں میں تبدیل ہوا تو پھر مہینوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہونا شروع ہوا وہاں انٹرنیٹ کی دنیا نے دنیا کا نظام تبدیل کرکے رکھ دیا ،
انٹرنیٹ کی دنیا نے پوری دنیا کو گلوبل ویلیج میں بدل کر تیز ترین معاشی ترقی کو فروغ دیا اور آج دنیا آن لائن سسٹم پر کاروبار سے لیکر معاشرتی اقدار اور مسائل حل کیلئے جدید یت کی دنیا میں داخل ہوچکی ہے ، جہاں انیسیویں صدی میں ٹیلیفون نے دنیا میں ہلچل مچائی اکیسویں صدی میں انسان انٹرنیٹ سے منسلک ہوکر نئی جدید دنیا میں داخل ہوچکا ہے ، آج کے بچوں کو ٹیلیفون ، ریڈیو، بارے کم علم ہے مگر انٹرنیٹ دور میں بچے بڑوں سے بھی سیانے ہوگئے
اس جدید دور میں انٹرنیٹ کی جہاں افادیت بڑھتی جاری ہے وہاں ماضی کی نسبت ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار کہیں ترقی پذیر ممالک سے بہت بہتر ہے ، انٹرنیٹ ہی کی بدولت آج دنیا موبائل سے جڑگئی جہاں ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور ویڈیو کالز کے ذریعے دوست احباب سے تعاون کرنے کے قابل ہوئے۔آپ چاہے کسی بھی ملک میں ہوں اور یہاں تک کہ اعلی درجے کی انٹرنیٹ سروس کے لیے پریمیم قیمت بھی ادا کر رہے ہوں، قوی امکان ہے کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہوں گے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار آپ کو میسر رفتار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297.62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔
دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 Mbps ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 Mbps ہے۔
فہرست میں چوتھے نمبر پر چلی 265.62 Mbps، پانچویں نمبر پر امریکہ 242.27 Mbps، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 Mbps، ساتویں پر فرانس 223.72 Mbps، آٹھویں پر ڈنمارک 219.23 Mbps، نویں پر 213.98 Mbps اور دسویں نمبر پر اسرائیل ہے جہاں اوسط رفتار 206.42 Mbps ہے۔ جبکہورلڈ پاپولیشن ریویو کی 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 MBps ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 MBps ہے۔
تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ والے ممالک
دوسری جانب تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398.51 Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر 344.34 Mbps، تیسرے پر کویت 239.83 Mbps، چوتھے پر جنوبی کوریا 141.23 Mbps، پانچویں پر نیدرلینڈز 133.44 Mbps، چھٹے پر ڈینمارک 130.05 Mbps، ساتویں پر ناروے 128.77 Mbps، آٹھویں پر سعودی عرب 122.28 Mbps، نویں پر بلگیریا 117.64 Mbps اور دسویں نمبر پر موجود لگزمبرگ میں اوسط سپیڈ 114.42 Mbps ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ Mbps میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ MBPS میں ڈاؤنلوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے۔واضح رہے انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ دو مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔
انٹرنیٹ کی سپیڈ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ڈیٹا کی زیادہ سے زیادہ مقدار جو کنکشن پر منتقل کی جا سکتی ہے۔ اس میں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کی رفتار دونوں شامل ہوتی ہیں۔ یہ Kbps، Mbps یا Gbps میں ماپی جاتی ہے۔ڈاؤن لوڈ سپیڈ وہ رفتار ہوتی ہے جس سے ڈیٹا انٹرنیٹ سے ڈیوائس میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ میگا بائٹس فی سیکنڈ (MBps) یا GBps میں ماپی جاتی ہے۔
5 سو ریال تک کمانےوالے تارکین وطن اپنے خاندان کو سعودی عرب بلاسکیں گے


