کیلیفورنیا(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا بھر میں ایپل کے آئی فونز کو اسمارٹ فونز کی دنیا میں سب سے منفرد اور پرکشش سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال صارفین نئی آئی فون سیریز کے انتظار میں بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایپل نے باضابطہ طور پر آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایپل کا یہ خصوصی ایونٹ کیلیفورنیا میں واقع اپنے ہیڈ آفس ” ایپل پارک” میں منعقد ہوگا۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ایونٹ میں نہ صرف آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی جائے گی بلکہ ایپل واچ سیریز 11 اور ائیر پوڈز پرو 3 کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے کافی عرصے سے مختلف لیکس اور رپورٹس سامنے آ رہی تھیں جنہوں نے صارفین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کی سب سے خاص ڈیوائس آئی فون 17 ایئر قرار دی جا رہی ہے جو کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا۔ یہ نیا فون آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔ ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون نہایت دلکش ہوگا جبکہ اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا موجود ہوگا جو غالباً 48 میگا پکسل کا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:انڈوں کی فروخت پر پابندی

