Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

انٹرنیٹ سروس ملک بھر میں ایک ہفتے تک سست رہنے کا امکان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کے صارفین کو آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس میں سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہے، جو 11 مئی سے 18 مئی تک جاری رہے گا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کے دوران خصوصاً شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سروس متاثر ہونے کا امکان موجود ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کی جائے گی تاکہ مستقبل میں انٹرنیٹ سروس کے معیار اور استحکام کو بہتر بنایا جا سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی کام طویل المدتی بنیادوں پر بہتر اور مستحکم انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں