Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

موسم کی غیریقینی صورتحال، یواے ای میں سکول مزید 2 دن کیلئے بندرکھنے کا اعلان

ابوظہبی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات حکام نے موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر 2 اور 3 مئی کیلئے سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ سکول جمعرات اور جمعہ کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکیلئے فاصلاتی تعلیم کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں اساتذہ اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانےکیلئے کیا گیا ہے۔ یہ اعلان شارجہ میں سکول کھلنے کے ایک دن بعد ہوا کیونکہ اس نے موسمی حالات کی وجہ سے 16 اپریل سے 29 اپریل تک فاصلاتی تعلیم کا اعلان کیا تھا۔
آ ج یکم مئی بروزبدھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں
گزشتہ ماہ، خلیجی ملک تاریخی طوفان اور ریکارڈ بارشوں کی زد میں آ گیا جس سے صحرائی ریاست میں سیلاب آ گیا جس کی وجہ سے رہائشیوں کو گاڑیوں میں رات گزارنی پڑی اور دبئی ایئر پورٹ پر افراتفری پھیل گئی۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات سے خراب موسم شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلے گا۔اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مختلف شدتوں کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں