Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ذوالحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعۃ المبارک نظرآنے کا امکان، ماہرین فلکیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عید الاضحی 2024: ماہرین فلکیات نے رویت کا چاند نظر آنے سے قبل عید کی تاریخ کی پیش گوئی کردی ۔عید الاضحی کی تقریبات کی توقعات بڑھ رہی ہیں، دو بڑے اسلامی تہواروں میں سے ایک کیلئے دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 7 جون 2024 بروز جمعہ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ماہر فلکیات جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ چاند 7 جون کو نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہوگا، اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد نظر آنا چاہیے، جس میں 40 سے 50 منٹ کی وزیبلٹی ونڈو ہوگی، اور چاند غروب ہونے کا امکان 8 بجکر 31 منٹ پر ہے۔ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں