Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، ساحلی علاقے گرم اور مرطوب رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔وزارت اسلام آباد میں اسکولوں کے لیے آؤٹ ڈور جم کا منصوبہ رکھتی ہے۔اس دوران کشمیر جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں