اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات (پی ڈی ایم اے) نے اس سال بارشوں میں اضافے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں مون سون کی شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے کیونکہ سندھ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے آئندہ مون سون سیزن کے بارے میں وارننگ جاری کردی۔
جولائی اور اگست کے درمیان بارشوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں کے درمیان متعدد خدشات کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا کیونکہ شدید بارشیں نمایاں نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر اگر بند کچرے کے نالوں کو صاف کرنے کیلئے فعال اقدامات نہ کیے گئے تو شہر سیلاب میں ڈوب سکتا ہے ۔
کمشنر نقوی نے تمام متعلقہ اداروں کو متوقع موسلادھار بارشوں کیلئے تیار رہنے کی قبل از وقت ہدایات بھی جاری کیں، اور اگر بھاری بارش ہوتی ہے تو بڑے نقصان کے امکان پر زور دیا۔پی ڈی ایم اے نے مون سون کے موسم میں کراچی کے نشیبی علاقوں میں شدید سیلاب اور اس سے منسلک آفات سے بچنے کے لیے نالوں کی صفائی اور پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
سندھ کے چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی بارشوں کے باعث شہری سیلاب کے خطرے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ انہوں نے سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون پر مزید روشنی ڈالی۔
صوبائی حکام نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی آلات، مشینری، پانی صاف کرنے والے پمپوں اور فیلڈ اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے صوبہ معمول سے زیادہ بارشوں اور سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔


