Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پوٹھوہار میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بالائی پنجاب راولپنڈی اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔میرپورخاص، تھرپارکر، بدین اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ بارش کی توقع رکھنے والے دیگر علاقوں میں گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور اور حافظ آباد بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں