اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا آج جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد کا درجہ حرارتدوپہر کے وقت پارہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، نمی 60 فیصد سے زیادہ رہتی ہے۔وفاقی دارالحکومت کی ہوا کا معیار 65 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انسانوں کے لیے معتدل ہے۔ ہوا کا معیار عام طور پر زیادہ تر افراد کے لیے قابل قبول ہے۔
بحیرہ عرب سے مون سون کی لہریں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مغربی لہریں شمالی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔اتوار کے روز بالائی علاقوں میں زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ جنوبی حصے گرم اور مرطوب رہیں گے۔
شمال مشرقی اور مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نویں دسویں محرم الحرام : پنجاب میں مخصوص علماء، خطیبوں کے داخلے پر پابندی عائد

