لاہور (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے انتظامات موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور خستہ حال چھتوں، ندی نالوں پر محافل کے انعقاد سے گریز کریں۔ جہاں تک ممکن ہو کراس کرنے سے گریز کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو ادارے 8 اور 9 محرم کو خصوصی طور پر الرٹ رہیں۔
یاد رہے کہ جمعہ کو پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں :بھاری ٹیکسز اورمہنگی بجلی کے سبب فیکٹریاں بندہونے لگیں

