Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آج برو ز جمعرات 04 دسمبر موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ۔پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند/ سموگ کی توقع ۔

جمعرات کے روز شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کا امکان- پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ/ دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : قلات، زیارت، لہہ منفی07، اسکردو، کوئٹہ منفی06، گلگت منفی 05، چترال، گوپس،دیر منفی04، کالام،استور اورمالم جبہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہا۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک بند

یہ بھی پڑھیں