Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 5 دسمبرموسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔تا ہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کا امکان۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام) میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، اسکردو منفی 07، زیارت منفی06،گو پس منفی 05، گلگت، کو ئٹہ منفی04، چترال، دیر اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلورہا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ05 دسمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

یہ بھی پڑھیں