Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

بھارت کو ملنے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے پہلا تباہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کو ملنے والے خطرناک ترین امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک لداخ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے 3 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کی تصدیق جمعرات کی شب کی۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر لداخ میں ٹریننگ کے مشن پر تھا کے اس دوران اس نے ’ایمرجنسی لینڈنگ‘ کی اور یہ کہ ناہموار سطح زمین اور بلند پہاڑی علاقے کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق دونوں پائلٹ محفوظ رہے جنہیں قریب ترین ایئربیس تک پہنچا دیا جب کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024 کا پاکستان میں باضابطہ آغاز
اگرچہ بھارتی فضائیہ نے ہنگامی لینڈنگ کا لفظ استعمال کیا تاہم سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین نے اسے ’کریش‘ قرار دیا۔ بھارت کے ایک دفاعی فورم نے لکھا کہ ’بھارت اور دنیا بھر میں اپاچی کی سیفٹی کے حوالے سے تفحظات سامنے آئے ہیں۔‘

بھارت نے امریکہ نے 22 اپاچی ہیلی کاپٹر کچھ عرصہ قبل حاصل کیے تھے۔

اپاچی کئی طرح کے ہتھیاروں کے لیس تباہ کن ہیلی کاپٹر ہے اور اسے ہوا میں اڑنے والا ٹینک بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں