اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔ یوٹیوبر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا، انچیون کے یونگ جونگ جزیرے پر ایک مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں اس نے مسجد کی تعمیر کے مختلف مراحل دکھائے ہیں اور ان ساتھیوں کا بھی تعارف کرایا ہے جنہوں نے اس کی تعمیر کے دوران اس کی مدد کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخرکار کامیاب ہوا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے میں کامیاب ہوا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد بنانے کا خواب کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ شکریہ
گلوکار اور یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر میرا کوئی فالوورز کسی بھی طرح سے میری مدد کرنا چاہتا ہے تو برائے مہربانی میری مدد کریں۔ انہوں نے اس بارے میں ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے افتتاح کے بعد انہوں نے دیگر نمازیوں کے ساتھ نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے مسجد کی تعمیر کے لیے زمین 136 ہزار 500 ڈالر میں خریدی تھی، جس کے لیے انہوں نے چندہ جمع کیا تھا۔ نام فراڈ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔



