Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

حج کے دوران سیاسی نعرے لگانےپر پابندی عائد ، سعودی حکام کی جانب سے انتباہ جاری

ریاض: سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے کسی سیاسی نعرے کے لیے نہیں، اس لیے حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

سعودی وزیر حج نے کہا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، امن اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی سے اپنی رسومات ادا کر سکے۔

 

یہ بھی پڑھیں