Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے، ذرائع کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم پشپا کمل پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔

وزیر اعظم پشپا کمال ڈاہل نے عدم اعتماد کے ووٹ کے نتائج میں دو سو چودہ کے ایوان میں تریسٹھ ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ قرارداد کے خلاف ایک سو چورانوے ووٹ ڈالے گئے۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک سو اڑتیس ارکان کی حمایت درکار تھی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو نیپال کی پارلیمنٹ میں اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی جب کہ اعتماد کا ووٹ نہ ملنے کی صورت میں اب وزیر اعظم کو دوسرے سیاسی رہنما کے پی شرما اولی کے ساتھ مل کر نئی مخلوط حکومت بنانا ہوگی۔

جبکہ تجزیہ کے مطابق نیپالی وزیر اعظم کو کے پی شرما اولی کی قیادت میں حکومت کرنا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں 2008 تک بادشاہت تھی تاہم 2008 کے بعد جمہوریت کے دور میں ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ 2008 سے اب تک 14 حکومتیں آ چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں :اننت امبانی کی شادی پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں؟

یہ بھی پڑھیں