وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ، ماہر معاشیات داکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
گزشتہ روز احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرین نے مجھ پر جو اعتماد کیا اسے میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں جہاں وہ مجھ سے چاہتے ہیں کہ میں عبوری حکومت کی قیادت کروں۔
پارلیمنٹرینز بھی این جی اوز مافیا کے آلہ کار ، ن لیگی ایم پی اے آمنہ شیخ کی ملازمت کا انکشاف
