Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پارلیمنٹرینز بھی این جی اوز مافیا کے آلہ کار ، ن لیگی ایم پی اے آمنہ شیخ کی ملازمت کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)این جی او مافیا نے پارلیمیٹیرینز کو بھی ملازمت دینا شروع کر دی۔ پارلیمینٹیرینز بھی غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے آلہ کار بننے لگے۔ قانون سازی کرنیوالے ہی قانون شکنی کے مرتکب ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے آمنہ حسن شیخ کا غیر سرکاری تنظیم میں ملازمت کرنے کا انکشاف،پاکستانی آئین اورقانون کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کو ملازمت کی اجازت نہیں ہے۔

آمنہ حسن شیخ ن لیگ سے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ۔ آمنہ حسن شیخ غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کیساتھ منسلک ہیں،ذرائع کے مطابق آمنہ حسن این جی او کرومیٹک کے شعبہ گورنمنٹ ریلیشنز کی سربراہ ہیں، کرومیٹک این جی او کی ویب سائٹ پر آمنہ حسن کا نام ٹیم سیکشن میں بطور ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشن درج ہے۔

آمنہ حسن این جی او کی سرکاری سطح پرملاقاتیں طے کرانے کی ذمہ دار ہیں ، ذرائع کے مطابق آمنہ حسن اپنی سیاسی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے این جی او انتظامیہ کی پارلیمنٹیریز ، بیوروکریسی سے ملاقاتیں طے کروا کر مفادات حاصل کرتی ہیں اور اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے سرگرم کردار ادا کرتی ہیں۔

،ذرائع کے مطابق آمنہ حسن اپنا سیاسی اثر ورسوخ استعمال کر کے این جی او انتظامیہ کے سرکاری دفاتر میں کام کر اتی ہیںکسی ممبر اسمبلی کا کسی بھی ادارے میں بطور گورنمنٹ ریلیشن کنسلٹنسی دینا یا ملازمت کرنا کنفلکٹ آف انٹرسٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ قانون کے تحت رکن اسمبلی نجی ادارے میں نوکری نہیں کر سکتا،

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی منتخب ہونے پر حلف اٹھانے سے قبل نوکری چھوڑنا لازم قرار دیا گیا ہے، ذرائع نوکری ثابت ہونے پر رکن اسمبلی کیخلاف نااہلی کا ریفرنس بن سکتا ہے،ذرائع کے مطابق قانون کے تحت نوکری ثابت ہونے پر آمنہ حسن شیخ نااہل ہو سکتی ہیں، کرومیٹک این جی او کو ٹوبیکو فری کڈز، وائیٹل سٹریٹیجی فنڈنگ فراہم کر رہے ہیں،

ذرائع کے مطابق ٹوبیکو فری کڈز ، وائٹل سٹریجی پاکستان میں غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں ،ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹیجی وزارت داخلہ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ، ان این جی آوز کی فنڈنگ، ایجنڈا اور اخراجات کے پراسرار طریقہ کار پر بہت سے حلقے سوالات اٹھا چکےہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں