سلہٹ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جسٹس اے ایچ ایم شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ عدالت کے احاطے پر عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا۔
بنگلہ دیش اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
جسٹس شمس الدین کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں،سلہٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایم ڈی صغیر میاں نے کہا جسٹس شمس الدین مانک کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں اندرونی طور پر بہت زیادہ خون بہا ہے، سخت سکیورٹی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

