ممبئی (ویب دیسک )بالی وڈ اداکارہ اورسپر اسٹار کرینہ کپور نے 44 ویں سالگرہ کی حسین جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔
کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم ‘ریفیوجی سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز کیساتھ ہر کردار کو بخوبی نبھا کر بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
اپنے فلمی کیرئیر کے 25 سالوں میں کرینہ کپور فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اعلیٰ مقام کو پہچتی نظر آئیں۔
اب کرینہ کپور نے ’دی بکنگھم مرڈرز’ کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کردیاہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 44 ویں سالگرہ کی خوشی میں چند تصاویر جاری کیں جس میں انہیں آف شولڈر سرخ گاؤن میں حسن کے جلوے بکھیرتے دکھا گیا۔
تصاویر میں کرینہ کپور کا “آؤٹفٹ آف دی ڈے’ دکھایا گیا ہے جس میں اداکارہ کو آف شولڈر بولڈ ریڈ گاؤن زیب تن کیے دیکھا گیا ۔ ساتھ میچنگ ہیلز کیساتھ کرینہ کپور نے اس انداز سے کیمرے کے سامنے پوز دیے کہ ہر کوئی واہ واہ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پب جی گیم، دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
