Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جہازگرنےپر چینیوں نےبھارت کامذاق اُڑانا بند نہ کیا،ایک اور ویڈیو آگئی

بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

بھارت اپنی شکست تسلیم کر چکاہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیاہے ۔

اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’ تنک تنک تن تارا را ‘ کی طرز پر بنایا گیاہے جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے ۔

گانے میں تمام افراد نے نہ صرف بھارتی گلوکار دلیر مہندی جیسا لباس پہن رکھا ہے بلکہ بھارت کر چڑانے کیلئے سر پر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں ۔

چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔

مزیدپڑھیں:سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ

یہ بھی پڑھیں