Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ٹرمپ کا H-1B ویزا فیس بڑھانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی ماہر کارکنوں کے لیے H-1B ویزا فیس بڑھا نے کافیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ۔
یہ مقدمہ سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں یونینز، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں اور کمپنیوں کے اتحاد نے دائر کیا ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو قانون کے تحت اس ویزا پروگرام میں ایسی تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام امریکی ورکرز کی نوکریوں کی حفاظت اور کم تنخواہ پر غیر ملکی بھرتی کو روکنے کے لیے ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکہ میں مہارت کی کمی کو پورا کرنے والے نظام کو نقصان پہنچائے گا۔
فی الحالH-1B ویزا حاصل کرنے کے لیے کمپنیاں تقریباً 2,000 سے 5,000 ڈالر فیس ادا کرتی ہیں، ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق اب کوئی بھی نیا H-1B ویزا تبھی ملے گا جب کمپنی 100,000 ڈالر اضافی فیس ادا کرے گی۔دوسری طرف عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا حکم امریکی آئین کے خلاف ہے کیونکہ ٹیکس لگانے یا فیس بڑھانے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کا دباؤ، پاکستان نے روز ویلٹ ہوٹل کی جگہ فلک بوس عمارت کی تعمیر پر غور شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں