Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

بھارتی طیارے کی تباہی پر جنرل بخشی بھی بول پڑے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے کے حادثے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جب مظاہرے کے دوران طیارہ اچانک زمین کی طرف گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ کی ہلاکت ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے دھواں اور آگ کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔


بھارتی طیارے کی تباہی نے جنرل بخشی کا کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں کے حادثات مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتے ہیں۔ یہ اتنا سادہ اور محفوظ نہیں جتنا کتابوں میں دکھایا جاتا ہے۔ خطرات اور حادثات کا امکان موجود رہتا ہے۔

جنرل بخشی نے بتایا کہ ہوائی حادثات میں کئی عوامل شامل ہو سکتے ہیں، جیسے انجن کی ناکامی، کنٹرول کا جام ہونا یا دیگر مسائل۔ طیارے اور پائلٹ پر بہت دباؤ ہوتا ہے اور ایسے مسائل رکھنے والے افراد کو کبھی کوک پٹ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ بخشی اپنے انداز میں جارحانہ اور براہِ راست تجزیے کے لیے جانے جاتے ہیں، اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی رائے اکثر خبروں اور تجزیاتی پروگراموں میں نمایاں ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو نشان عبرت بنادینگے، حافظ نعیم

یہ بھی پڑھیں