Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

تیونس،40 اپوزیشن رہنمائوں کو 45 سال تک قید کی سزا

تیونس(اوصاف نیوز)غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سزا پانے والی شخصیات پر ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے ،مقدمے میں نامزد 20 افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تیونس کی حالیہ تاریخ میں سکیورٹی جرائم کے سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک تھا، ملزمان رواں برس مارچ سے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جن سیاسی رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں خیام ترکی، جوہر بن مبارک، عصام شبعی، غازی شواعشی، رضا بلحاج اور عبدالحمید جلاصی جیسے نمایاں اپوزیشن لیڈرز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نورالدین بحیری، صاحبی عتیق اور سعید الفرجانی کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ 20 جلا وطن سیاسی رہنما جن کو عدالت نے عدم حاضری میں سزائیں سنائی ہیں ان میں سب سے نمایاں نام انسانی حقوق کی کارکن بشرہ بلحاج حمیدہ کا ہے جنھیں 33 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد یہ مقدمہ ایک بار پھر عالمی تنقید کی زد میں ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مقدمہ میں سنگین بے ضابطگیاں، شفافیت کی کمی اور عدالتی امور میں حکومت کی مداخلت شامل ہے۔
HBLکی مزید پڑھیں: بڑی آفر، سود سے پاک قرض، آسان اقساط کے ساتھ

یہ بھی پڑھیں