Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دبئی جانے والے مسافروں کیلئے امارات ایئر لائن کی شاندار پیشکش

دبئی: امارات ایئر لائن مفت ہوٹل آفر کے تحت دبئی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ایک پرکشش سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس خصوصی پیشکش کے ذریعے منتخب مسافروں کو دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی 2026 کے درمیان اپنی واپسی کی ٹکٹ بک کروانی ہوگی، جبکہ سفر کی مدت 25 جون سے 30 ستمبر 2026 کے درمیان ہونی چاہیے۔

امارات ایئر لائن کے مطابق فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں دو راتوں کے مفت قیام کی سہولت دی جائے گی۔ دوسری جانب پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر ایک رات مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کر سکیں گے۔

یہ سہولت ان مسافروں کیلئے بھی دستیاب ہوگی جو دبئی میں 24 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت قیام کریں گے۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دبئی کی سیاحت کو فروغ دینا اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

امارات ایئر لائن مفت ہوٹل آفر کے ساتھ مسافروں کو ایک خصوصی رعایتی پروگرام کا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت 600 سے زائد ریسٹورنٹس، تفریحی مراکز، شاپنگ مقامات اور اسپا سینٹرز پر خصوصی ڈسکاؤنٹس دیے جائیں گے۔

سیاحتی ماہرین کے مطابق یہ پیشکش موسم گرما میں دبئی کا رخ کرنے والے مسافروں کیلئے ایک بہترین موقع ہے، جس سے نہ صرف سفری اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ سیاح دبئی کی مختلف تفریحی سرگرمیوں سے بھی بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں