واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے بات کی تصدیق کردی، تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ،ہاں میں نے ان سے بات کی ہے۔ لیکن اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب صدر ٹرمپ ایک جانب وینزویلا کے حوالے سے سخت بیانیہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری جانب سفارتی امکانات کو بھی زیر غور لا رہے ہیں۔
To all Airlines, Pilots, Drug Dealers, and Human Traffickers, please consider THE AIRSPACE ABOVE AND SURROUNDING VENEZUELA TO BE CLOSED IN ITS ENTIRETY. Thank you for your attention to this matter! PRESIDENT DONALD J. TRUMP
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 29, 2025
واضح رہے کہ ہفتے کو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا کے اوپر اور اس کے اردگرد کی فضائی حدود کو ”مکمل طور پر بند سمجھا جائے“، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید وضاحت نہیں دی تھی۔
امریکی صدر کے اس بیان نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں بے چینی اور الجھن پیدا کر دی ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ مادورو حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔دوسری جانب وینزویلا کے خلاف صدر ٹرمپ کی جنگی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
امریکا نے ٹوباگو کے اے این آر رابنسن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریڈار نصب کرلیا ہے جس سے متعلق جنگی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت جنگ کا آغاز کرسکتے ہیں۔ادھر کاراکاس نے بھی الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: خوشخبر ی :ایک ساتھ 2 چھٹیاں آگئیں