Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 5 سال قید کی سزا

ڈھاکا(اوصاف نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی بہن کو7 سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیا ہے.

اس کے علاوہ شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بدعنوانی کے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزاسنائی گئی، ملزمان پراثرو رسوخ کے ذریعے ڈھاکا ڈپلومیٹ ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام تھا۔اس سے قبل شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائےموت اور 21 سال قید کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں