واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بات چیت کے لئےمنتظر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، اور مذاکرات تجارتی شراکت داری کے وسیع امکانات کی راہ ہموار کرے گا۔
مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مذاکرات کو جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں تاکہ عوام کے روشن مستقبل اور خوشحالی کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز کیرروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگرد ہلاک


