Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کشتی حادثے کا شکار 19 پاکستانی لاپتہ، ایک شخص زندہ بچا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی لپٹ میں آگئی تھی۔

حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
مزید پڑھیں: ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

یہ بھی پڑھیں