Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

(گزشتہ سے پیوستہ)
آج کے دورمیں دشمن نے جنگ کاطریقہ بدل دیاہے۔آج دشمن نے اپنی چالیں بدل لی ہیں۔ اب وہ توپ و تفنگ سے زیادہ فتنہ اور جھوٹ کے ساتھ حملہ آورہے،پروپیگنڈے کے تیرچلاتاہے ۔ سوشل میڈیاپر وہ نوجوانوں کے ذہنوں کومسموم کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ ہماری نئی نسل کوشکوک وشبہات کے دلدل میں دھکیلنا چاہتاہے،تاکہ وہ اپنی فوج،اپنی تاریخ اوراپنے دین پر اعتمادکھو بیٹھے ۔ہماری فوج پرسوالیہ نشان لگانے کی تدبیریں کرتاہے،اورہماری ثقافت وزبان پرحملے کرتا ہے۔ مگریاد رکھو اگرہم نے شعور،اتحاد اورایمان کو اپنا ہتھیار بنایاتویہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔جس قوم کے نوجوان شعورکے ہتھیارسے لیس ہوں،وہ کبھی شکست نہیں کھاسکتے۔یہی وقت ہے کہ ہم اپنی تعلیمی اداروں کوعلم وتحقیق کے گڑھ بنائیں،میڈیاکی فضاکوصداقت کامیدان بنائیں، اوراپنے گھروں کواخلاق اورتہذیب کی پناہ گاہ بنائیں۔پاکستان کی بقاصرف زمین پرنہیں،بلکہ ہمارے کردارمیں ہے۔ہماری فوج کے شجاع جوان مورچوں پرقربانیاں دیتے ہیں توہمیں بھی اپنے قلم،اپنی سوچ اور اپنے کردارکومورچہ بنانا ہوگا۔یہ وطن ہمارے ایمان، ہماری ثقافت اور ہمارے اتحادکانام ہے۔اگرہم نے قرآن وسنت کواپنی اصل قوت ،اقبال کے فلسفے کوعملی جامہ پہنایا ، دشمن کے پروپیگنڈے کواپنے اتحاداور بصیرت سے توڑا،توکوئی طاقت ہمیں زیرنہیں کرسکتی۔ یہی وہ وقت ہے کہ ہم محض نعروں پرنہ رکیں،بلکہ آج ہی 5عملی اقدامات کریں۔
پہلا کام نوجوان نسل اپنی توجہ صرف ڈگری لینے تک محدودنہ رکھے بلکہ علم کوہتھیاراورتحقیق کوعادت بنائے۔مضبوط قومیں کتاب اورتحقیق سے بنتی ہیں۔
دوسرا کام ہرنوجوان یہ عہدکرے کہ دشمن کے پروپیگنڈے کاشکارنہیں ہوگا،بغیرتحقیق کسی خبرکو آگے نہیں بڑھائے گا،اوراپنی زبان وقلم کوسچائی اور اتحادکاترجمان بنائے گا۔
تیسرا کام ہماری زبان،ہماراادب،ہماری تہذیب دشمن کے نشانے پرہیں۔ہمیں اپنی نسل کواردو ، اسلامی تاریخ اوراپنی تہذیبی قدروں سے جوڑناہوگا تاکہ شناخت محفوظ رہے۔
چوتھا قدم یہ تعلق صرف نعرے یاپریڈتک محدود نہیں ہوناچاہیے۔ہمیں اپنی فوج کے ساتھ ہرمحاذ پر کھڑا ہونا ہوگاخواہ وہ تعلیمی ہو، سائنسی ہویامعاشی۔
پانچواں قدم کرپشن،جھوٹ،اوراخلاقی کمزوری دشمن کے ہاتھ مضبوط کرتی ہیں۔اگرہم اپنی ذاتی زندگی میں ایمان داری اورقربانی کواپنا اصول بنالیں توکوئی طاقت پاکستان کوشکست نہیں دے سکتی۔
پاکستان محض ایک خطہ زمین نہیںیہ اللہ کی عطا کردہ ایک امانت ہے۔ یہ زمین کاٹکڑہ،اس سرزمین کاہرذرہ، ہرگلی، ہروادی ہمیں یہ صدادیتی ہے کہ آزادی کوئی تحفہ نہیںیہ قربانیوں کاصلہ ہے یہ ایمان کاانعام ہے۔آج کے دن ہمیں یہ یادرکھنا ہوگاکہ دشمن آج بھی ہمارے سامنے ہے لیکن اس باروہ بارودکے دھویں میں نہیں، سوشل میڈیاکے پردوں میں چھپاہواہے۔وہ ہماری نوجوان نسل کوگمراہ کرنا چاہتاہے، ہماری فوج پرانگلی اٹھاناچاہتا ہے، ہماری زبان اورہماری تہذیب پرحملہ آورہے لیکن دشمن سن لے جس قوم کے نوجوان علم،شعور اورایمان سے مسلح ہوں،اسے کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی‘ وقت آ گیا ہے کہ ہم محض نعرے نہ لگائیں،بلکہ عمل کے میدان میں اتریں۔ ہمیں پانچ عہدکرنے ہیں:
ہم تعلیم کواپنی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے،تحقیق کواپناہتھیاربنائیں گے۔
ہم سوشل میڈیاپردشمن کے پروپیگنڈے کوشعوراورتحقیق سے توڑیں گے۔
ہم اپنی زبان،اپنے ادب اوراپنی تہذیب کے چراغ جلائے رکھیں گے تاکہ ہماری پہچان محفوظ رہے۔
ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گیچاہے محاذ بندوق کاہو،چاہے علم اورمعیشت کا۔
اورسب سے بڑھ کر،ہم اپنی زندگیوں میں ایمان داری،قربانی اوراخلاص کواپناشعاربنائیں گے۔
یادرکھیں قومیں توپ وتفنگ سے نہیں جیتی جاتیں ،قومیں اتحاد،کرداراورایمان سے زندہ رہتی ہیں۔ اگرہم نے قرآن وسنت کواپنی اصل طاقت بنایا، اگرہم نے اقبال کے فلسفے کوعملی جامہ پہنایا، اگرہم نے دشمن کے پروپیگنڈے کواپنی بصیرت سے توڑا توان شااللہ کوئی طاقت پاکستان کوزیرنہیں کرسکتی۔
قومیں صرف توپوں سے نہیں بلکہ علم واخلاق اوراتحادسے زندہ رہتی ہیں۔آج کے دن ہم یہ عہدکریں کہ پاکستان کونہ صرف محفوظ رکھیں گے بلکہ اسے قرآن و سنت کی روشنی میں عدل وانصاف کامرکز،علم وتحقیق کاگہوارہ اوردنیاکے مظلوموں کے لئے امید کی کرن بنائیں گے۔
یادرکھیں پاکستان کوئی عام سرزمین نہیںیہ اللہ کی عطا کردہ امانت ہے۔اگرہم نے اسے قرآن وسنت کی روشنی میں سنواراتویہ دنیامیں عدل وروشنی کامینار بنے گا،ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
آئیے ہم سب ایک بارپھر وہی عہد دہراتے ہیں،ہم علم کواپنی تلوار،اتحادکواپنی ڈھال،اورقربانی کو اپنی پہچان بنائیں گے۔ہم پاکستان کونہ صرف محفوظ رکھیں گے بلکہ اسے دنیاکے سامنے اسلامی فکر اوراخلاقی عظمت کی جیتی جاگتی تصویربنادیں گے۔
آئیے آج کے دن ہم سب مل کریہ عہد کریں ہم اپنی جان سے،اپنے قلم سے،اپنے کردارسے، پاکستان کی حفاظت کریں گے۔
ہم اس معجزاتی وطن کودنیاکے لئے عدل وانصاف کامینار،علم وتحقیق کاگہوارہ اوراسلام کی عظمت کی جیتی جاگتی تصویربنادیں گے۔ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،ہم اپنی زبان،اپنے ادب اوراپنی تہذیب کوزندہ رکھیں گے،ہم دشمن کی سازشوں کواپنے علم اوراتحادسے خاک میں ملادیں گے،اورہم پاکستان کوایک ایسی ریاست بنائیں گے جوقرآن وسنت کی روشنی میں دنیا کے لئے عدل وانصاف کامینارہو۔
اللہ پاکستان کوقیامت تک سلامت رکھے، اسے دشمن کی ہرچال سے محفوظ فرمائے،اورہمیں اپنی جان، اپنے قلم،اوراپنے عمل سے اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطاکرے۔اسے دشمن کی ہرسازش سے محفوظ فرمائے اورہمیں اپنے خون، اپنے قلم اوراپنے عمل سے اس کی حفاظت کاشرف عطاکرے۔اس کے شہداکے خون کوقبول فرمائے ، اورہمیں اخلاص بھرے قول وفعل سے اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
ہمارافرض ہے کہ ہم علم،اتحاد، قربانی اورایمان کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کریں۔یہ ہماری پہچان، ہماری ذمہ داری اورہماری تاریخ ہے۔ آئیے ہم سب مل کراس معجزاتی وطن کو مضبوط، بامعنی اورروشن مستقبل کے لئے تیارکریں۔تاکہ یہ معجزاتی ریاست اپنی بقاء اورعظمت کے ساتھ دنیامیں روشنی کامینار بنے۔اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اورہمیں اپنے دین اور وطن کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے اورہمیں اپنے خون،قلم اورکردار سے اس کی حفاظت کاشرف عطاکرے۔ اللھم آمین یارب العالمین۔
پاکستان زندہ بادوہمیشہ پائندہ باد

یہ بھی پڑھیں