اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون رپورٹر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تباہی کی تفصیلات بیان کیں۔
رپورٹر کے مطابق وہ اسرائیل کے شہر بیت شمیشا پہنچی جہاں چند روز قبل ایک میزائل بنکر شیلٹر پر آ کر گرا تھا۔ اس مقام پر ہر طرف ملبہ بکھرا ہوا تھا اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر شہریوں کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم تقریباً پانچ سو کلوگرام وارہیڈ والے میزائل کے باعث یہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
رپورٹر کے مطابق اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ میں کم از کم نو اسرائیلی ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ حکام نے شہریوں کو سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ईरान ने मिसाइल से गिराया इजरायल में 500kg का बम, चारों तरफ तबाही और बर्बादी!
इजराइल की ये हालत बनाने में अमेरिका का हाथ है क्युकी इजराइल अमेरिका के ऊपर ही कूदता है !
सुनने में ये भी आ रहा है की 11 मार्च यानी आज की सुबह में ईरान ने लगातार 3 घंटे मिसाइल दागे है इजराइल पर ! pic.twitter.com/rDGQBIWLAf
— Mohd Safur (@Imsafur20) March 11, 2026


