ایران کے اسرائیل پر حملے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں کیونکہ پاسداران انقلاب نے 58ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق اس لہر میں اسرائیلی اہداف اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
تل ابیب میں مختلف مقامات پر میزائل کا ملبہ گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تل ابیب کے قریب ہولون کے علاقے میں ایک ٹرین اسٹیشن کے قریب میزائل کا ملبہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اس واقعے کے بعد تل ابیب اور ریشون لی زیون کے درمیان ٹرین سروس عارضی طور پر متاثر ہو گئی۔
ایران کے اسرائیل پر حملے خطے میں بڑی جنگ کے خدشات کو مزید بڑھا رہے ہیں، خاص طور پر جب امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔


