اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کے لیے نئے سسٹم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت سواپ سسٹم لاگو کیے جائے گا، اس سسٹم کے تحت تاجر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے منفرد نمبر حاصل کرنا ہوگا، اس نمبر کے تحت ٹیکس فائلنگ کرنی ہوگی۔
مزیدپڑھیں :سرمد کھوسٹ کا تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کا انکشاف ،دیکھیں
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر تاجر کا ٹیکس پروفائل اسی ٹرانزیکشن سسٹم کے تحت تشکیل پائے گا، ٹیکس ریکارڈ رکھنے اور اس کی پڑتال کے لیے ایک ہی ٹیکنالوجی سسٹم اپنایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ریکارڈ اور اس کے مطابق ٹیکس دہندگی کی مانیٹرنگ منسلک سسٹم کے تحت ہوگی، مال کی پیداواری خریداری اور فروخت کا ٹیکس ریکارڈ ایک ہی آن لائن سسٹم پر مانیٹر ہوگا۔

