Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سرمد کھوسٹ کا تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے اپنا نام نکالنے کا انکشاف ،دیکھیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام تمغہ امتیاز ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اداکار سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو میڈل حاصل کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، انہیں یہ 23 مارچ کو ملنا تھا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گزشتہ سال مجھے مبارکباد دی تھی وہ اپنی مبارکباد واپس لے لیں۔ یہ فہرست گزشتہ سال جاری ہوئی تھی اور میں نے خودتو اس میں اپنا نام نہیں ڈالا تھا۔

  مزید پڑھیں : سعودی عرب نے تازہ ترین اسکینڈل کے بعد درجنوں پاکستانی نرسوں کو ملک بدر کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جن میں سرمد کھوسٹ کا نام بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں