Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

رواں سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر

لاہور(ویب ڈیسک) کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی۔سال 2023-2024 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی، صوبائی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
مزیدپڑھیں :نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دی، جنید خان
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں