پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، KS100 انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے 70,200 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں : عید الفطرسے قبل مرغی کی قیمت میں 95 روپے فی کلو اضافہ
پانچ ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کی خبر نے مارکیٹ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ میں مسلسل غیر ملکی سرمایہ کاری کے بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوئی۔



