کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان نے بیرون ممالک کو 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی اشیا فروخت کیں، مارچ میں بیرون ممالک سے پاکستان کو 4 ارب 87 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان جب بھی ترقی کی جانب بڑھتا ہے، رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں،اسحاق ڈار
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا مالی حجم 23 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات کا مالی حجم 40 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 24 فیصد کم ہو کر 17.14 ارب ڈالر رہا۔رہا۔




