Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

’پرانی گاڑی دو نئی لو‘، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک عام آدمی کیلئے گاڑی رکھنا بس ایک خواب ہی رہ گیا ہے، دوسری جانب کمپنیاں بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے پریشان ہیں اور متعدد ڈسکاؤنٹ آفرز پیش کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :سوزوکی موٹرکمپنی کی پاکستان میں پیداوار بند ہونے کے باوجود مہران کی مقبولیت اور قیمتوں میں اضافہ
تاہم، پاک سوزو کی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ”پرانی دو نئی لو“ ایکسچینج آفر متعراف کرائی ہے۔

پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے اپنی ہیچ بیکس پر دلکش آفرز میں اپنے جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان لوگوں کے لیے ”ایکسچینج بونس“ کے نام سے پرانی دو، نئی لو آفر کا اعلان کیا ہے۔

یہ آفر ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

کمپنی کی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’اپنی پرانی کار کو نئیویگن آر کے ساتھ تبدیل کرکے لامتناہی خوشی میں اپ گریڈ کریں اور 150,000 روپے کے ایکسچینج بونس سے لطف اندوز ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں