اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 0.5 ملین سے زائد نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کے حکم کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) حکام کا کہنا ہے کہ نے ایف بی آر کی ہدایت کو عملی جامع پہنچانے کیلئے قابل اطلاق قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے اندرتیزی سے کام جاری ہے ۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق کمپنی ٹیکس جمع کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ادارے کی جانب سے نان ٹیکس فائلرز کے زمرے میں آنے والے تقریباً 0.5 ملین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) سے منسلک سم کارڈز کو بلاک کرنے کی حالیہ ہدایات پر بہت قریب سے دیکھ رہی ہے ۔
یہ معاملہ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور ہم اس حکم کو قابل اطلاق قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے اندر مستعدی سے جانچ رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ترجیح متعلقہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے، قابل اطلاق قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں ہے تاکہ اس مسئلے کو مؤثر اور ذمہ داری سے حل کیا جا سکے۔
ملکی تاریخ میں اسمگلنگ کیلئے میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی
وفاقی حکومت نے ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی کام اتھارٹی اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 500,000 سے زائد نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کردیں۔ایف بی آر نے پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا کہ وہ 506,671 نان فائلرز کے ناموں کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس جنرل آرڈر (ITGO) کی فوری طور پر تعمیل کو یقینی بنائیں۔
“مذکورہ بالا افراد کے حوالے سے موبائل سمز اس وقت تک بلاک رہیں گی جب تک کہ FBR یا کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے اس شخص کے دائرہ اختیار کو بحال نہیں کیا جاتا،” FBR نے مزید کہا، ٹیکس دہندگان کے درمیان ٹیکس کی تعمیل کے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے اسے ایک “اسٹریٹجک قدم” قرار دیا گیا ہے۔ .مزید برآں، ٹیکس وصولی کرنے والے ادارے نے 15 مئی کو تعمیل رپورٹ بھی طلب کی۔

