اسلام آباد(زبیر قصوری)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملک میں موبائل فون مینوفیکچر کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیوں کے تمام ماڈلز پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کہ عہدیدران کے ساتھ نئے ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے
جس میں پی ٹی اے نے موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیوں کو بتایا ہے کہ ٹائپ اپروول اور سی او سی لیٹر کی مد میں پی ٹی اے 120 روپے پاکستان میں بننے والے تمام موبائل فونوں پر لگائے گی
جس کا مقصد پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کو اگاہ بھی کر دیا گیا ہے 120 روپے فی فون لگانے سے پاکستان ٹیلی کم اتھارٹی کے ماہانہ ریونیو میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا اس حوالے سے موبائل فون بنانے والی ایسوسی ایشنز کے سینیئر عہدے داروں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد موبائل فون بنائے جا رہے ہیں جس پر 120 روپے پی ٹی اے کی طرف سے لگانا عوام پر ظلم ہے
بجلی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے ٹائپ اپروول کی مد میں ایک نیا ٹیکس کا جو اضافہ کر رہی ہے کمپنیوں کو بتا رہے ہیں کہ اپ یہ پیسے عوام سے موبائل فون کی قیمت بڑھا کر لیں موبائل فون کمپنیوں کی اسوسییشن کے عہدے دران نے مزید بتایا ہے کہ ہم یہ نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے تاہم پی ٹی اے نے اگر اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے تو ہم لائسنس اور ٹائپ اپروول کی مد میں کچھ پیسے دیکھ سکتے ہیں


