Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

شہ زور ٹرک کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوسف دیوان نے شہزور ٹرک کو ایک بار پھر متعارف کیا ہے اور HONRI VE کی ڈوئل لانچ سے پاکستان کو الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں آگے لا کھڑا کیا ہے۔

وہ لوگ جو یہ سمجھتے ‫تھے کہ الیکڑک کار پاکستان کی عوام کے لئے ناقابل حصول خواب ہے، وہ مان گئے جب ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ نے یوسف دیوان کمپنیز کے ساتھ مل کر آٹوموبل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا۔ جی بالکل! پاکستانیوں کے لئے ایک ایسی الیکٹرک کار جسے پیٹرول کی قیمتوں کی فکر کیے بغیر چلایا جا سکتا ہے۔‬‬

ساتھ ہی دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے ایک شاہکار کی واپسی کا اعلان کیا اور شہزورکو بے مثال خصوصیات کے ساتھ متعارف کروایا۔

ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ کی HONRI VE کی رونمائی

ایکو گرین موٹرز نے ٖ”Future Assembled” نامی ایک رنگارنگ تقریب میں HONRI VE کو متعارف کروایا۔ مقامی طو ر پر اسمبل کی گئی پہلی ہیچ بیک الیکڑک گاڑی اب پاکستان کی سڑکوں پر ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز صالحہ حسن نے کہا کہ “HONRI VE پاکستانیوں کے لئے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔ ایک ری چارج سے آپ 200 کلومیٹر کا فاصلہ باآسانی طے کر سکتے ہیں۔ اس کا اندرونی اور بیرونی ڈیزائین جدید ترین اور مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ صرف 3,999,000 روپے کی مالیت کی گاڑی بیش قیمت خصوصیات کی حامل ہے”۔

چائنیزآٹوموبل ایکسپرٹ کمپنی ہونری کے ساتھ مل کرVE 2.0 کوخاص طور پر پاکستانی سڑکوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 200 کلومیٹر فی چارج رینج کے ساتھ ABS, EBD اور TPMS جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس میں IP67ڈسٹ پروف اور واٹر ریزسٹنٹ لیتھیم بیٹری ہے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہم اس گرین چینج کو لانے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں کہ پورے پاکستان میں گاڑیوں کے چارجنگ ڈیک نصب کیے جائیں۔

اکستان بھر میں 9 سے زائد ڈیلرشپس کے ساتھ ایکو گرین موٹرز لمیٹڈ آٹوموبل انڈسٹری میں نمایاں اثر ڈالنے کے لئے کوشاں ہے۔

دیوان فاروق موٹر‫ز‬ نے شہزور ٹرک کو ایک بار پھر متعارف کروادیا

شہزور،جو کہ ایک شاہکار اور کم وزن ٹرک ہے، اب واپس آگیا ہے۔ کچھ دن قبل دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے “Future Assembled”نامی تقریب میں نئے شہزور ٹرک کومتعارف کروایا جو کہ دیوان فاروق موٹرزلمیٹڈ سجاول پلانٹ کی پیداواری صلاحیت کا آغاز ہے۔

کِیا شہرزور – KIA ShEHZORE ایک بے مثال پروڈکٹ کے طور پر لانچ ہوئی ہے۔ اب معیاری اسٹینڈرڈ کیبن لائٹ کمرشل پک اپ 3,859,000 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ کنگ کیبن 4,179,000 روپے اور گرینڈ کیبن 7,499,000 روپے میں پیش کیا جا رہا ہے۔ شہزورمیں ایک طاقتور کفایت شعار انجن، بڑا ڈالا اور وزن اٹھانے کی شاندار صلاحیت کے ساتھ ساتھ دیر پا پائیداری اور مضبوطی پائی جاتی ہے۔ صالحہ حسن نے مزید کہا کہ شہزور ڈبل کیبن لائٹ کمرشل پک اپLCV انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرک ہے جس میں اضافی سیٹو ں کے ساتھ ساتھ سامان رکھنے کے لئے ڈیک بھی موجود ہے۔

1998سے دیوان آٹوموبل انڈسٹری کی ترقی میں اولین کردار نبھا رہا ہے اور پاکستان میں KIA, Hyundai اور Mitsubishi کو متعارف کرواچکا ہے۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ سجاول پلانٹ پاکستان میں سب سے بڑا اورترقی یافتہ پیداوری صلاحیت رکھنے والا پلانٹ ہے۔ ملک بھر میں دس سے زیادہ ڈیلر شپس کے ساتھ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ مستحکم کمپنیز کے سامنے شاندار واپسی کے راستے پر گامزن ہے۔

کوریا کی بڑی کمپنی KIA کے ساتھ مل کر تیا ر کردہ KIA K2700 شہزورپاکستانی کمرشل گاڑیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقامی طور پر اسمبل کیا جا رہا ہے۔

دیوان ایک بار پھر مستقبل کی دوڑ میں

آنری – HONRI VE او ر شہزور کے دوہرے تعارف کے ساتھ یوسف دیوان کمپنیاں پاکستان کو آٹوموٹو جدت طرازی کے ایک نئے دور میں لے جا رہی ہیں۔یہ ایک ایسے مستقبل کا آغا ز ہے جہاں الیکٹرک موبلٹی اور قابل اعتماد کمرشل ٹرانسپورٹ پاکستان کو آگے بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں