Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اوپیک تیل پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

ویانا: اوپیک تیل پیداوار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ گیا، جہاں اوپیک پلس کے رکن ممالک نے عالمی منڈی میں طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے کے لیے یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اوپیک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنا اور تیل کی قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ کو محدود کرنا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، عمان اور دیگر رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں عالمی توانائی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال، طلب و رسد اور آئندہ مہینوں کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اوپیک نے بتایا کہ پیداوار سے متعلق آئندہ جائزہ اجلاس 2 اگست 2026 کو منعقد ہوگا، جس میں عالمی منڈی کی صورتحال، خام تیل کی طلب اور پیداوار کی سطح کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اوپیک پلس کے ایسے فیصلے عالمی تیل کی قیمتوں، توانائی کی منڈی اور درآمدی ممالک کی معاشی صورتحال پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے سرمایہ کار اور عالمی مالیاتی ادارے ان فیصلوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں