اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت صنعت و پیداوار کو1 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔منظوری اس شرط سے مشروط ہے کہ چینی کی برآمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ای سی سی نے کہا کہ اگر چینی کی قیمت بڑھی تو ایکسپورٹ کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔جمعرات کو وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے شرکت کی۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

