Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ے مطابق بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کہیں بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی۔مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
حج 2024 کا آغاز،لاکھوں فرزندان اسلام منیٰ پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں